Advertisement

مزار حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کی اپ گریڈیشن کا اصولی فیصلہ

مزار داتا گنج بخشؒ

حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار کی اپ گریڈیشن کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت  ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار کے اردگرد برآمدے میں توسیع کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں مزار داتا گنج بخشؒ کمپلیکس کے اردگرد تجاوزات اور ناجائز قبضے ختم کرانے کیلئے کارروائی کا بھی حکم دیا گیا۔

اجلاس کے دوران مزار داتا گنج بخشؒ کے قریب عمودی پارکنگ پلازہ بنانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا اور مزار کمپلیکس کے سامنے سڑک عبور کرنے والے زائرین کیلئے انڈرگراؤنڈ یا اوورہیڈبرج بنانے کی تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔

‘مزار داتا گنج بخشؒ کی توسیع سے زائرین کو سہولت ملے گی’

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزار کے احاطے میں زائرین کے لئے خود کار چھتریاں نصب کی جائیں گی، گرمی کے موسم میں ہزاروں زائرین صحن میں چھتریوں کے سائے تلے بیٹھ سکیں گے۔

پرویزالہیٰ نے مزید کہا کہ مزار داتا گنج بخشؒ کی توسیع سے زائرین کو سہولت ملے گی۔ انڈرگراؤنڈ پارکنگ کو محفوظ بنانے کیلئے ایکسپلسوڈی ٹیکٹو نصب کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے اجلاس میں مزار کمپلیکس کیلئے بوسیدہ واٹر سپلائی تبدیل کرنے کی ہدایت بھی  دی ہے۔

واضح رہے کی اس اہم اجلاس میں ایم پی اے حافظ عمار یاسر، صوبائی مشیر عامر سعید، پرنسپل سیکرٹری اور وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، کمشنرلاہور ڈویژن، متعلقہ سیکرٹریز اور نیسپاک حکام شریک ہوئے۔

اسکے علاوہ میاں حنیف، میاں رشید، اسلم ترین، داتا دربار امور کے چیئرمین، داتا دربار امور کے ممبران چودھری علی اقبال، سجاد احمد، میاں عمران، شیخ امین، آصف منیر قادری بھی اجلاس کا حصہ تھے۔

حضرت داتا گنج بخشؒ

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version