Advertisement

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس، حالات کشیدہ، سیکورٹی ہائی الرٹ

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج بلالیا گیا ہے تاہم اسمبلی کے باہر حالات کشیدہ ہیں جبکہ سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے باہر حالات کشیدہ   ہیں جبکہ مشتعل مظاہرین نے قانون ساز اسمبلی کے مرکزی گیٹ سے داخلے کی کوشش بھی کی ہے۔

اس موقع پر پولیس اور سینیر رہنماوں نے بڑی مشکل سے مظاہرین کو روکا  ہے تاہم مشتعل مظاہرین نے ڈنڈے اٹھائے ہوئے ہیں اور شدید نعرہ بازی  کا سلسلہ بھی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ راجہ فاروق حیدر پر حملہ کے خلاف مظاہرین نے مین گیٹ پر دھرنا دیا ہوا ہے۔

اس حوالے سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر  فاروق حیدر  نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر پرامن خطہ ہے لیکن جو کچھ اسمبلی میں ہوا افسوس ناک عمل ہوا، آزاد کشمیر اسمبلی کی تاریخ ایسا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران مجھ پر فہیم ربانی نے حملہ کیا،اور مجھے مارنے کو دوڑے جبکہ میں نے آج تک ایک روپیہ سرکاری خزانہ سے اپنے اور اپنے بچوں کے علاج کیلئے نہیں لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم مجھے سے تو معافی مانگتے ہیں لیکن اپوزیشن کے بارے میں غلط زبان استعمال کرتے ہیں اور میں اپوزیشن کا حصہ ہوں میرا جینا مرنا اپوزیشن کے ساتھ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version