Advertisement

قوم اور کپتان کسی صورت بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، اسد عمر

سیکٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم اور کپتان کسی صورت بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر متوقع فیصلہ نہیں ہے، الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا سیاسی حلیف ہے اور پی ٹی آئی کا سیاسی حریف ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ساڑھے 6 مہینے پہلے سازش کر کے پاکستان کے منتخب وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹایا، انہوں نے سوچا تھا قوم قبول کر لے گی اور عوام گھر بیٹھ جائے گی، عوام نے یہ فیصلہ تسلیم نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم اور کپتان پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، ہم نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کیے، ان کو واضح ہو گیا ہے کہ یہ سیاسی طور پر عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لیے الیکشن کمیشن سے یہ فیصلہ کروایا گیا، یہ کیس ہی نہیں بنتا، اس وقت توشہ خانہ ریفرنس آصف علی زرداری اور نواز شریف کے خلاف بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئین اور قانون کی پاسداری کی، اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے، جیسے ہی تفصیلی فیصلہ آئے گا ہم فورا اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں گے، قوم نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا، اس قوم کو دیوار کے ساتھ نہ لگاؤ، کپتان اور قوم نے بہت برداشت کا مظاہرہ کیا ہے، بات اس نہج تک نہ پہنچ جائے جہاں معاملہ کنٹرول سے نکل جائے۔

Advertisement

اسد عمر نے مزید کہا کہ قوم کے مینڈیٹ کو بیرونی مداخلت کے زریعے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، قوم دو ٹوک الفاظ میں کہہ رہی ہے غلامی نا منظور۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا، خواجہ آصف
تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے، مریم نواز
عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات؛ الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ
سانحہ 9 مئی: حکومت کا کل شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ
کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس
Next Article
Exit mobile version