Advertisement

پی ٹی آئی لانگ مارچ کی قیادت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل

کمیٹی تشکیل

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سلسلے میں مذاکرات کے لئے وزیراعظم کی جانب سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کمیٹی امن و امان برقرار رکھنے اور لانگ مارچ کے حوالے سے سیاسی مذاکرات کے لیے قائم کی گئی ہے۔

اسکے علاوہ کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق مذاکرات کے معاملے سے وزیر اعظم کو آگاہ رکھے گی۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا مگر مذاکرات کے لئے دروازے ہمیشہ سے کھلے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات کرنے کو تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

Advertisement

کمیٹی نو ارکان پر مشتمل ہے اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان اس کی قیادت کریں گے۔

خیال رہے کہ کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول، اے این پی کے میاں افتخار حسین اور جے یو آئی ف کے مولانا اسد شامل ہیں۔

کمیٹی کے سربراہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے حوالے سے مذاکرات کے لئے بنائی جانے والے کمیٹی میں پیپلزپارٹی کے رہنما بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں اور پی ٹی آئی الیکشن کے حوالے سے بات کرنا چاہتی ہے تو مذاکرات کا پہلا دور شروع کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر کوئی پریشر نہیں ہے، ہم ملک میں استحکام کے لیے بیٹھنا چاہتے ہیں تاہمپی ٹی آئی لیڈر شپ اپنے موزوں بندے مذاکرات کے لیے بھیجیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version