Advertisement

پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

پولیس اور رینجرز

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ، پولیس اور رینجرز کی حکمت عملی تیار

پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ  پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت وسیم عرف وسیم باس سے کی گئی ہے جبکہ ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم وسیم باس ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے جو کہ سال 2013 میں شروع ہونے والے آپریشن کے بعد ملک سے فرار ہوگیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Advertisement

اسکے علاوہ پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم صدیق بابا کو  بھی گر فتار کیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم اس سے پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے اور ملزم کا ساتھی شیخ بلال ظفر فاروقی پہلے ہی رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کوبمعہ اسلحہ مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version