سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر مسئلہ کشمیر حل کروائے، وزیرخارجہ

بلاول بھٹو کا پنجاب اور خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے کا فیصلہ
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر مسئلہ کشمیر حل کروائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سلامتی کونسل کے صدر مائیکل بیانگ کو خط لکھا ، خط پاکستانی مشن کے نمائندہ نے ذاتی طور پر سلامتی کونسل کے صدر مائیکل بیانگ کے حوالے کیا۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم بند کروانے میں سلامتی کونسل کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کو تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کو نوٹس لیا جائے۔
وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر مسئلہ کشمیر حال کروائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

