پنجاب میں نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق کی عدم دلچسپی

پنجاب میں نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے عدم دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پنجاب میں مستقل چیف سیکرٹری تعینات نہ کیا جا سکا ہے جبکہپنجاب حکومت کے متعدد رابطوں کے باوجود وفاقی حکومت نے جواب نہیں دیا ہے۔
خیال رہے کہسابق چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے چھٹی پر جانے کی وجہ سے چارج چھوڑ دیا تھا تاہم سابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی رخصت کل 7 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے ۔
کامران علی افضل کی عدم موجودگی میں سئینر بیورو کریٹ عبداللہ خان سنبل کے پاس چیف سیکرٹری پنجاب کا اصافی چارج ہے۔
اس حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ کامران علی افضل پنجاب میں مزید کام کرنے کے خواہش مند نہیں ہیں ، وہ دو مرتبہ اپنی چھٹی میں توسیع لے چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران علی افضل کو کل رخصت ختم ہونے پر مزید توسیع ملنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

