Advertisement

عمران خان کا گھسا پٹا بیانیہ بہت جلد دفن ہونے والا ہے، سعد رضوی

سعد رضوی

امیر تحریک لبیک پاکستان سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ عمران خان کا گھسا پٹا بیانیہ بہت جلد دفن ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی نورا کشتی میں ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، لندن میں بیٹھا نااہل اور بھگوڑا سزا یافتہ مجرم ملکی فیصلے کرنے کا حق نہیں رکھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور ملکی خزانوں کو لوٹ کر جائیداد بنانے والوں کو فوری ریلیف ملنا غریب آدمی کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، لاکھ سے زیادہ مقدمات ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب اور امیر کے لئے الگ نظام انصاف کا سسٹم معاشرے میں بگاڑ کی وجہ بنا ہوا ہے، عمران خان کو لعن طعن، برائی، الزامات کے سوا کچھ نہیں آتا۔

سعد رضوی نے کہا کہ عمران خان کا گھسا پٹا بیانیہ بہت جلد دفن ہونے والا ہے، سیاستدانوں کے پاس نوجوان نسل کو قائل کرنے کیلئے اب کچھ نہیں بچا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عوامی طاقت سے اسلام، پاکستان اور عوام کے منشور کو گھر گھر پہنچائیں گے، چلے ہوئے کارتوس اب ناکارہ اور زنگ آلودہ ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version