Advertisement

اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، پرویزالہٰی

پرویزالہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے ہندو اوردیگر اقلیتی برادریوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔

چودھری پرویز الہٰی نے دیوالی کے تہوار کی مناسبت کے حوالے سے پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد دی۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے کہا کہ دیوالی پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں، اقلیتی برادری کے طلباء کو سرکاری تعلیمی اداروں میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک سکالر شپ دیئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 2 فیصدکوٹہ مقرر کیا ہے، اقلیتی برادری کیلئے ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

Advertisement

پرویزالہٰی نے یہ بھی کہا کہ اقلیتی طلباء کیلئے ایجوکیشنل سکالر شپ سکیم میں 50 فیصد سنٹرل پنجاب، 35 فیصد جنوبی پنجاب اور 15 فیصد شمالی پنجاب کے طلباء کو دیئے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میٹرک سے اعلیٰ تعلیم تک 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے ا قلیتی طلباء کو 50 ہزار روپے تک سکالر شپ دے رہے ہیں، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے رواداری اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔

پرویزالہٰی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کا مزید کہنا تھا کہ ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کو تعلیم کیلئے مساوی مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، اقلیتوں سے بہتر سلوک اور احترام دین اسلام کا خاصا ہے۔

ارکان صوبائی اسمبلی یوڈسٹر چوہان، نوازچانڈیا،عباس علی شاہ،محمد شفیق، ہبکوک رفیق بابو، سیموئل یعقوب، مہندر پال سنگھ، سائرہ رضا، فوزیہ عباس، شاہدہ ملیکہ، نوہیس کھوکھر، آفتاب گل، محمد یاسین،چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل زبیر احمدخان، سیکرٹری اقلیتی امور وانسانی حقوق اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version