Advertisement

وزارت توانائی پر مشتمل شکایتی سیل جلد تشکیل دیا جائے گا، امتیاز شیخ

امتیاز شیخ

امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ وزارت توانائی پر مشتمل شکایتی سیل جلد تشکیل دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے چیٸرمین نیپرا کی ملاقات ہوئی جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کی شکایت کے ازالے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کے الیکٹرک کے عوامی اور ملازمین کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی فراھمی اور ترسیل کے نظام کی درستگی کے لیے احکامات دیئے جاٸیں۔

وزیر توانائی سندھ نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں سب سے بڑا مسئلہ ٹرانسفارمر کی فراہمی کا ہے۔

Advertisement

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک ملازمین کی جبری برطرفیوں پر بھی شکایات موصول ہوئی ہیں، کے الیکٹرک کے بارے میں عوامی شکایت پر بے پناہ اضافہ تشویش ناک ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو ملازمین کی شکایات کے ازالے کے لیے کابینہ کی منظوری سے پارلیمانی کمیشن بنایا جائےگا  جبکہ وزارت لیبر اور وزارت توانائی پر مشتمل شکایتی سیل جلد تشکیل دیا جائےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version