Advertisement

بولان: پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، 1 پولیس اہلکار شہید

بولان

بولان میں پولیس اسٹیشن پر ہینڈ گرنیڈ بم حملہ کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈھاڈر پولیس اسٹیشن پر رات 3 بجے کے قریب ہینڈ گرنیڈ بم حملہ ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات گئے نا معلوم شر پسند عناصر نے ڈھاڈر پولیس تھانہ کے اندر ہینڈ گرنیڈ بم پھینک کر فرار ہوگئے ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے ڈیوٹی پر مامور پولیس سپاہی عابد علی شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد حملہ آور رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے پولیس نے زخمی کو فوری پر سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی داخلہ اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کردی ہے تاہم واقعہ کی ابھی تک کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version