Advertisement

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا معاملہ، کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے کنونشنز کی ہدایت

تحریک انصاف

90 روز میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہی پیش قدمی کا واحد رستہ ہے، تحریک انصاف

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے معاملے پر کارکنان کو متحرک کرنے کیلئے کنونشنز کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف نے رہنماؤں کو لانگ مارچ کے لئے کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے کنونشنز کی ہدایت کر دی  ہے۔

عمران خان نے تمام ڈویژنز اور ضلعوں کی سطح پر عہداروں کو کنونشن کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ لانگ مارچ کے لئے یوتھ کسان اور تاجر ونگز کو لانگ مارچ کے لئے متحرک کیا جائے ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہکنونشن کے ذریعے ذیلی ونگ کارکنوں کو لانگ مارچ کے لئے متحرک کریں گے۔

اس حوالے سے پارٹی قیادت نے تمام صوبوں کی تنظیم جو کنونشن کرنے کی ہدایت دی ہیں اور کہا کہلانگ مارچ کے لئے ہماری تیاری مکمل ہیں کال کا انتظار ہے۔

Advertisement

دوسری جانب عمران خان بدھ کو ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے جہاں ان کی ملاقات وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات ہوگی ۔

اسکے علاوہ عمران خان سے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سمیت صوبائی وزراء کی بھی ملاقات ہوگی ۔

دورے کے دوران عمران خان نے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں عمران خان سیاسی صورتحال کے تناظر میں پارلیمانی پارٹی کو آئندہ لائحہ عمل دیں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version