توشہ خانہ کیس کا آج فیصلہ سنایا جائے گا، الیکشن کمیشن میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فیصلہ آج سنایا جائے گا جس کی پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ای سی پی نے اس حوالے سے عمران خان سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
ای سی پی کی جانب سے سیکیورٹی آرڈر کے اجراء کے بعد ای سی پی کی عمارت میں ایک ایس ایس پی، پانچ ایس پیز، چھ ڈی ایس پیز سمیت تقریباً 1150 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
ای سی پی نے سیکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ سے رینجرز، ایف سی اور پولیس طلب کی ہے جنہیں بھی تعینات کردیا گیا ہے۔
حکام نے ریڈ زون میں داخلے کو بھی محدود کر دیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ انہوں نے ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا ہے اور وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ای سی پی کے دفتر تک نہیں پہنچنے دیں گے۔
ای سی پی نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ 19 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔
مخلوط حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف اور ان کی مبینہ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کی “تفصیلات شیئر نہ کرنے” پر ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔
1974 میں قائم کیا گیا، توشہ خانہ کابینہ ڈویژن کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک محکمہ ہے اور اس میں حکمرانوں، اراکین پارلیمنٹ، بیوروکریٹس، اور دیگر حکومتوں اور ریاستوں کے سربراہان اور غیر ملکی معززین کی طرف سے حکام کو دیے گئے قیمتی تحائف محفوظ کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

