Advertisement

سانحہ کارساز، بلاول بھٹو کا اہم پیغام جاری

بلاول بھٹو زرداری

 

سانحہ کارساز کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اہم پیغام جاری کردیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 15 ویں برسی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی بحالی اور مضبوط بنانے کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کا کردار اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے تاریخی استقبال کے لیے کراچی میں 30 لاکھ سے زائد عوام کے مجمع کو سبوتاژ کرنے کے لیے 180 جیالوں کا خون بہایا گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر سال 18 اکتوبر کو اپنے شہداء کو یاد کرنے اور ان کے اہل خانہ  کے غم میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی نوجوان نسل کو اپنی تاریخ اور ان سے پہلے والی نسلوں کی جدوجہد و قربانیوں سے آگاہ کرنا چاہئیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کو  سکھانا ہے کہ ذاتیات پر اترنا سیاست نہیں، جھوٹ بولنے کے ریکارڈ توڑنا جدوجہد نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کو آگے بڑھاتی رہے گی کیونکہ سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانی اور ان کے اہل خانہ کی آنکھوں سے گرنے والے آنسووَں کا ازالہ صرف مضبوط جمہوریت کے قیام میں پنہاں ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version