Advertisement

توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی

الیکشن کمیشن

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان، اسد عمر، اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی سماعت آج ہوئی جس میں پی ٹی آئی  کی جانب سے انور منصور پیش ہوئے۔

دوران سماعت انور منصور نے بتایا کہ اس کیس میں منفی ایکشن مسئلہ ہے اور نوٹس سیکریٹری الیکشن کمیشن نے جاری کیے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک یہ مسئلہ حل نہ ہو تب تک یہ شو کاز نوٹس غیر قانونی ہے اور شوکاز نوٹس  پر  بھی ڈی جی لاء کے دستخط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ہائی کورٹ میں 31 اکتوبر کو سماعت ہے اس کے بعد کی تاریخ مقرر کی جائے۔

Advertisement

اس موقع پر ممبر نثار درانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیے ہے، سیکریٹری کی طرف سے نوٹس نہیں دیا گیا  ہے انھوں نے صرف اطلاع دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا جس کے بعد ہم نے سماعت کرکے  شو کاز نوٹس  ہم نے جاری کیا ہے۔

انور منصور نے بتایا کہ اسد عمر میرے ساتھ ا رہے تھے لیکن رات کو دھمکی آمیز کال آئی اور ان کے پاس سیکیورٹی نہیں ہے۔

ممبر نثار درانی نے کہا کہ ہمارے پاس 10 نومبر  کے بعد کوئی راستہ نہیں بچے گا کہ چارج فریم کر دیں گے جس پر انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کورٹ نہیں ہے۔

 بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version