Advertisement

اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا وہ آئین کی خلاف ورزی ہے، شہزاد وسیم

شہزاد وسیم اور فیصل چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا وہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم اور فیصل چوہدری نے ہیومن رائٹس سیل میں پیش ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کا تعلق پارلیمان اور عدلیہ دونوں سے ہے، ان کے ساتھ جو سلوک ہے اس سے آئین میں درج انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری گئیں۔

‘پارلیمنٹ کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے’

شہزاد وسیم نے کہا کہ اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا اس سے پارلیمنٹ کے وقار کو مزید ٹھیس پہنچی، اگر ایک ممبر پارلیمنٹ کے ساتھ یہ سلوک کیا گیا تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کے خلاف 1 بجے مقدمہ درج ہوا اور 3 بجے گھر پر چھاپہ مار دیا گیا، انہوں نے کئی بار میڈیا میں خود بتایا ہے کہ کس طرح ان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ عدالت میں پیش ہونے پر بابر اعوان نے اعظم سواتی کے تشدد کے نشانات دکھانے کی پیشکش کی، چیف جسٹس سے استدعا کی ہے انسانی حقوق کے تناظر میں زیر حراست تشدد پر ازخود نوٹس لیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں حکومتی بنچز پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر قبرستان جیسی خاموشی ہے۔

فیصل چوہدری کی گفتگو

دوسری جانب فیصل چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے مشکور ہیں کہ اعظم سواتی پر تشدد کھ معاملے پر ہمیں سنا، سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل میں اعظم سواتی کی گرفتاری اور ان پر تشدد کے شواہد پیش کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوران حراست تشدد بہت بڑا مسئلہ ہے، امید ہے دوران حراست تشدد پر سپریم کورٹ ایکشن لے گی۔

فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ مطیع اللہ جان سے معذرت کرتا ہوں کہ ہمیں اس وقت  تشدد پر ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا، اعظم سواتی پر تشدد ایک شخص پر نہیں پورے ادارے پر تشدد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version