پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کا کویت، عراق اور بحرین کا دورہ

پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے کویت، عراق اور بحرین کا دورہ کیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشن کمانڈر نے بحری جہازوں کے کمانڈنگ افسران کے ہمراہ میزبان ممالک کے حکام سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مشن کمانڈر نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دورہ کے اختتام پر پاک بحریہ اور میزبان ممالک کی بحری افواج کے مابین مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی جہازوں کے دورے اور بحری مشقوں میں ان کی شرکت سے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News