Advertisement

سندھ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے، بلیغ الرحمٰن

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ سندھ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ درگاہ لعل شہباز قلندر پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے پنجاب سے نجی شعبے کے لوگوں نے سامان عطیہ کیا ہے، ہم 11000 خاندانوں کیلئے راشن لائے ہیں جبکہ مزید بھی سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے یہاں بڑی محبت سے نوازا ہے، عمران خان نے کبھی سیلاب متاثرہ علاقوں پر توجہ نہیں دی، ان کا صرف مقصد اقتدار حاصل کرنا ہے، وہ الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے لوگ مون سون کی شدید بارشوں/سیلاب کے سبب بڑی مشکل میں ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر پنجاب کے دوستوں کا شکرگزار ہوں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پانی کی نکاسی مکمل ہو، 70 فیصد پانی نکل چکا ہے اور مزید بھی نکال رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ربیع کی فصل لگائی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ مچھر کالونی کا واقعہ افسوسناک ہے اور ہم قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ہم متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے ورلڈ بینک سے 500 ملین ڈالرز کا لون حاصل کر رہے ہیں، گھروں کی تعمیر کے لئے اسکیم مختلف فورمز سے منظور ہو چکی ہے، ہم گھروں کی تعمیر انتہائی شفاف کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version