پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل گیا ہے، شیخ رشید

شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ ڈار کے آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 1 ارب ڈالر کم ہو گئے ہیں جبکہ ائی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی۔
پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل گیاہے،جوبھی انکوسہارا دےگا،اپنی عزت اوروقارنیلام کرےگا۔اپنے ذاتی مفاد کےلیے قوم کوسامراجی طاقتوں کاغلام بنارہے ہیں۔وزیرخارجہ اپنےملک سےلاپتہ ہیں،انکاچورن کہیں نہیں بک رہاPDMکےاندر سےحق سچ کی آوازیں آناشروع ہوگئی ہیں۔انشاء اللہ نومبرتک آر یاپار ہوجائےگا
Advertisement— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 15, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید لکھتے ہیں کہ حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں اس لیے پی ڈی ایم کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی بجلی،پیٹرول اور آٹے کے ہاتھوں کرش ہیں، اب طاقت سے کس کو کرش کرنا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل گیا ہے،جو بھی انکو سہارا دے گا وہ اپنی عزت اوروقارنیلام کرےگا کیونکہ یہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے قوم کوسامراجی طاقتوں کاغلام بنارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیرخارجہ اپنے ملک سے لاپتہ ہیں،انکا چورن کہیں نہیں بک رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

