Advertisement

فیٹف میں پاکستان کی کامیاب حکمت عملی، بھارت دنیا میں تنہا رہ گیا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں پاکستان کی کامیاب حکمت عملی سے بھارت دنیا میں تنہا رہ گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق   ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں بھارت نے بھرپور کوشش کی کہ پاکستان گرے لسٹ میں  برقرار رہے لیکن  امریکہ سمیت کسی ایک ملک نے بھی بھارت کا ساتھ نہ دیا۔

بھارتی پروپیگنڈے  کے باوجود رکن ممالک نے پاکستان کی منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سراہا۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر تصدیقی مہر ثبت کر دی۔

چند روز قبل بھارت نے سیکا کانفرنس میں پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگائے۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں  جب بھارت کو روسٹرم حوالے کیا گیا تو بھارت کے پاس کہنے کو کچھ نہ تھا  ، خفت اور ذلت سے بچنے کے لیے بھارتی نمائندے  نے روسٹرم ہی نہ لیا۔ بھارت کو اندازہ ہو گیا تھا کہ تمام رکن ممالک پاکستان کی کوششوں سے مطمئن ہیں۔

Advertisement

بھارت نے ایف اے ٹی ایف اجلاس کے روز اور پریس کانفرنس سے قبل منفی پروپیگنڈے پر مبنی خبریں بھارتی میڈیا پر چلوائیں۔منفی خبروں کے باوجود تلملایا ہوا بھارت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی وائیٹ لسٹ میں آنے سے نہ روک سکا۔

ایف اے ٹی ایف رکن ممالک کے پاکستان پر انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اطمینان نے اس حوالے سے بھارتی پرو پیگنڈے اور کوششوں کو جھوٹا ثابت کر دیا۔

بھارت مذاکرات اور کشمیر پر بات چیت سے بچنے کے لیے پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی حمایت کا پروپیگنڈا کرتا  ہے۔پاکستان پر ایف اے ٹی ایف رکن ممالک کے اعتماد نے بھارت کی مذاکرات سے بھاگنے کی یہ وجہ بھی ختم کر دی۔

ایف اے ٹی ایف فیصلے نے پاکستان پر دہشت گردوں کی امداد کے بھارتی الزامات کو جھوٹا ثابت کر دیا۔

اب بھارت باہمی مذاکرات اور کشمیر پر بات چیت سے بچنے کے لیے پاکستان پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کے الزامات کو بطور دلیل استعمال نہیں کر سکتا  تاہم بھارت اب بھی مذاکرات سے بچنے کے لیے پروپیگنڈے  کا سہارا جاری رکھے گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے انسداد منی لانڈرنگ و دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی بھرپور تعریف کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version