حریت رہنماؤں کو بھارتی حکومت تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار رہی ہے، مشعال ملک

مشعال ملک نے کہا ہے کہ حریت رہنماؤں کو بھارتی حکومت جیلوں میں تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے اپنے اے پی ایچ سی کے سینئر رہنما الطاف احمد شاہ کی بھارتی جیل میں حراست میں ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الطاف احمد شاہ گردے کے کینسر میں مبتلا تھے لیکن فاشسٹ بھارتی حکومت نے انہیں تمام طبی سہولیات سے محروم رکھا۔
انہوں نے کہا کہ الطاف شاہ کو 2017 سے دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی حراست میں رکھا گیا تھا، الطاف شاہ کا اپنا پیدائشی حق اور حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھانا جرم بن گیا تھا۔
مشعال ملک نے کہا کہ بدنام زمانہ نریندر مودی کی قیادت والی ہندوتوا حکومت نے ان کی آواز کو دبانے کے لیے تمام وحشیانہ حربے استعمال کیے لیکن بھارتی سرکار اس کے باوجود بھی مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں کو بھارتی حکومت جیلوں میں تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار رہی ہے جبکہ تشدد سے ہلاکتوں کے واقعات پر اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے۔
چیئرمین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے مزید کہا کہ الطاف احمد شاہ شہید کشمیریوں کا عظیم ہیرو تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News