Advertisement

عمران خان ظلم کی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرنے جارہے ہیں، یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد

ڈاکٹریاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان ظلم کی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرنے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت وصدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کنٹینر پر پی ٹی آئی دفترجیل روڈ سے لبرٹی چوک کا دورہ کیا ہے۔

        ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کی صدارت کے دوران لانگ مارچ کی تیاریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جبکہ شہریوں نے ان کا والہانہ استقبال بھی کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت وصدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کی تیاریوں کوحتمی شکل دی جارہی ہے، عمران خان نے جمعہ کو لانگ مارچ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ظلم کی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرنے جارہے ہیں جبکہ جمعہ کو عمران خان کی قیادت میں پوری قوم بھی امپورٹڈ حکومت کے خلاف لانگ مارچ میں حصہ لے گی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ لاہورسے اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لانگ مارچ میں بھرپورشرکت کریں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد حق کی آواز بلند کرنے لانگ مارچ کرنے جارہے ہیں، انشاء اللہ لانگ مارچ کو کامیاب بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  جمعہ کو عمران خان کے ساتھ عوام کا سمندر ہوگا، وفاقی حکومت عوام کے سمندرکونہیں روک پائے گی جبکہ عمران خان کے اسلام آباد پہنچتے ہی وفاقی حکومت ریزہ ریزہ ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ اسلام آباد کو جتنے مرضی کنٹینرلگا کربند کر دو،  پی ٹی آئی کے کارکنان لانگ مارچ کیلئے پرجوش ہیں۔

صوبائی وزیر صحت وصدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ نام نہادوفاقی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، وفاقی حکومت چوں چوں کا مربہ ہے جبکہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستانی قوم کو مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔

اس موقع پر کرنل(ر)اعجاز منہاس، طارق ثناء باجوہ، عندلیب عباس، شنیلہ علی، زبیرخان نیازی، ڈاکٹرعظیم الدین زاہد، رخسانہ، میاں زاہدالرحمن، طارق حمید، نوشین حامد، سعدیہ سہیل و دیگررہنما بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version