Advertisement

پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات جاری

تحریک انصاف

90 روز میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہی پیش قدمی کا واحد رستہ ہے، تحریک انصاف

آئی جی پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں لانگ مارچ کی سیکیورٹی بارے خصوصی اجلاس  منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران آئی جی پنجاب نے لانگ مارچ کے روٹس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آئی جی فیصل شاہکار نے کہا کہ لاہور، گوجرانولہ، گجرات اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

اسکے علاوہ آئی جی پنجاب نے لاہور اور راولپنڈی پولیس کو سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے جامع پلان تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔

Advertisement

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں اور ایمبولینسز کی سہولت کے لیے ٹریفک کے متبادل پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور لانگ مارچ کے روٹ خصوصاً جی ٹی روڈ سے متصل سڑکوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے ۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ موٹروے کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی رابطہ سڑکوں پر خصوصی انتظامات کیے جائیں اور لانگ مارچ کے دوران امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

آئی جی پنجاب  نے بتایا کہ سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کو بھی مانیٹر کیا جائے اس حوالے سے مارچ کے روٹس کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے پولیس کو روٹ کے اضلاع میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز ، اسپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سمیت تمام سی سی پی او لاہور ، تمام ریجنز کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version