Advertisement

سی اے اے کا غیرقانونی طورپر بینکنگ سروسز کا کام شروع کرنے کا انکشاف

سی اے اے

سی اے اے نے ملکی ایئرلائنز کی رینکنگ جاری کردی اجلاس

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا ایک اور غیر قانونی اقدام سامنے آگیا ہے، سی اے اے نے ہوابازی کے ریگولیٹر کا کام چھوڑ کر غیرقانونی طور پر بینکنگ سروسز کا کام شروع کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے شعبہ فنانس کی ہدایت پر ایئرپورٹس پر موجود کام کرنے والی کمپنیوں سے کائبور چارج کرنا شروع کردیا ہے۔

اس معاملے پر سینیٹ کی ایوی ایشن کمیٹی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کو کل 27 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔

کائبور بینکس قرض اور دیگر بینکاری شعبہ کی سروسز پر لگاتے ہیں، سی اے اے نے ہوابازی شعبہ کے ریگولیٹر کا کام چھوڑ کر بینکاری کا کام شروع کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سخت نوٹس جاری کردیا ہے اور ڈی جی سی اے اے کل جواب کے لیے طلب کرلیا ہے۔

Advertisement

سینیٹ کی ایوی ایشن کمیٹی نے سی اے اے سے کیا جواب مانگا؟

سینیٹ کی ایوی ایشن کمیٹی نے سی اے اے سے جواب مانگا ہے کہ کراچی انٹربینک افرڈ ریٹ کائبور بینکاری شعبہ کی سروسز کے لیے ہوتا ہے کس طرح کرایوں کی مد میں چارج کیا جارہا ہے۔

سینیٹ کی ہوابازی شعبہ کی کمیٹی کو سی اے اے کی کائبور چارج کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی، سی اے اے کے نئے غیرقانونی اقدام سے متعلق ہوابازی کی کمپنیوں نے شکایت کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ سی اے اے حکام ایئرپورٹس پر کام کرنے والی ایوی ایشن کمپنیز کو کرائے کی مد میں کائبور لگاکر نئے کرایوں کے معاہدے پر دباؤ ڈالنے لگے جبکہ کائبور چارج کرنا سی اے اے کا کام نہیں ہے۔

سی اے اے ذرائع کا کہنا تھا کہ غیرقانونی اقدام سے ایوی ایشن کمپنیز کا کاروبار کرنا مشکل ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ سینیٹ کی ایوی ایشن کمیٹی نے سی اے اے حکام سے یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں کی ڈھائی سال کے باوجود بحالی میں ناکامی پر بھی جواب طلب کرلیا۔

Advertisement

علاوہ ازیں ملک کے تمام ایئرپورٹس پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پر بھی سی اے اے حکام سے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی ہوابازی کی کمیٹی کا یہ اہم اجلاس کل 27 اکتوبر کو صبح 11 بجے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version