Advertisement

حکمرانوں کی لڑائی پاکستان کیلئے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہے، سراج الحق

سراج الحق

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک آئی ایم ایف کا غلام ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمرانوں اور مارچ والوں کی لڑائی پاکستان کے لئے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے ہے۔

جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ مینار پاکستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے داخلی سطح پر پاکستان کو کمزور کر دیا۔

‘آج رات ساڑھے 9 بجے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا’

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی کرنسی پاکستان سے بہتر ہے، ہم ان ممالک کی صف میں کھڑے ہو گئے جن کا نام کوئی نہیں جانتا، کچھ لوگوں نے اس ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ آج رات ساڑھے نو بجے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، آج کا اجتماع پاکستان کی تاریخ کا مثالی کمیشن ہوگا۔

Advertisement

‘نوجوان ہی پاکستان کا سرمایہ ہیں’

انہوں نے کہا کہ اس ملک کو نوجوان ہی ترقی دے سکتے ہیں، نوجوانوں سے درخواست ہے کہ وہ خوشحال پاکستان کے لیے میدان میں آئیں۔

جماعت اسلامی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نوجوان ہی پاکستان کا سرمایہ ہیں، ان نوجوانوں نے ہی پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔

‘تمام حکمران گیٹ نمبر چار کے ملنگ ہیں’

سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں اور مارچ والوں کی لڑائی پاکستان کے لیے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے ہے، ان کی لڑائی نورا کشتی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ یہ تمام گیٹ نمبر چار کے ملنگ ہیں، ان پارٹیوں نے پچھتر سال سے برسر اقتدار رہنے کے باوجود عوام نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔

Advertisement

جماعت اسلامی کے سربراہ نے مزید کہا کہ یوتھ نے قائداعظم کا ساتھ دیا اور پاکستان بن گیا، ہم بھی یوتھ کو ساتھ لے کر اچھا اور خوشحال پاکستان دیں گے، یوتھ جماعت اسلامی کے ساتھ ہے اور یہ یوتھ ہی پاکستان کا نصیب بدلے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version