Advertisement

قبائلی اضلاع کیلئے ہر ممکن کوششیں کرنا ہماری ترجیح ہے، وزیر مواصلات

اسعد محمود

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کیلئے ہر ممکن کوششیں کرنا ہماری ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فاٹا کے عمائدین کی وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی قیادت میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں چئیرمین این ایچ اے کیپٹن ر خرم آغا، سابق وفاقی وزیر  حمید اللہ جان آفریدی، حاجی منظور آفریدی شامل تھے جبکہ وفد نے پشاور لنڈی کوتل سدرن بائی پاس سے متعلق علاقہ کے مکینوں کے تحفظات  اور مسائل سے مولانا اسعد محمود کو آگاہ کیا۔

عمائدین نے بتایا کہ پشاور لنڈی کوتل سدرن بائی پاس کی تعمیر کے باعث مقامی افراد کا نقصان ہورہا ہے جس پر وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے قبائلی عمائدین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کیلئے ہر ممکن کوششیں کرنا ہماری ترجیح ہے، قبائلی اضلاع کی محرومیاں دور کرنا اور مقامی افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہمارہ بنیادی ایجنڈا ہے۔

 مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کی عوام کی مشاورت اور اعتماد سے لنڈی کوتل پشاور سدرن بائی پاس پر کام کا آغاز کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version