میرے خلاف بھی آڈیوز لیک ہو رہی ہیں، راجہ بشارت

وزیر پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ میرے خلاف بھی آڈیوز لیک ہو رہی ہیں جو من گھڑت ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کا موقف ایک ہی ہے، دونوں عوام میں تاثر دیتے ہیں کہ آپس میں اختلافات ہیں۔
راجہ بشارت نے کہا کہ نواز شریف کو اب یاد آیا ہے انہوں نے ابسولیوٹلی ناٹ کہا تھا، پی ٹی آئی کا ابسولیوٹلی ناٹ کا بیانیہ کافی عرصے سے چل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آڈیوز تمام سیاست دانوں کے خلاف آرہی ہیں، آخر میں ان آڈیوز میں سے نکلتا کچھ بھی نہیں ہے۔
راجہ بشارت نے کہا کہ آڈیو میرے خلاف بھی آئی ہیں جو من گھڑت ہے، اس عمل سے آڈیو ریلیز کرنے والوں کی ذہنیت کا پتہ چل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس عمل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

