نواز شریف کی پاکستان واپسی ایک بار پھر تاخیر کا شکار

الیکشن سے قبل نواز شریف کی وطن واپسی؟
سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان کی عوامی پذیرائی سے ن لیگ کے کیمپوں میں مایوسی کے باعث نواز شریف نے وطن واپسی کا ارادہ ترک کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے فی الحال رواں سال پاکستان واپسی کا ارادہ ترک کر دیا تاہم اس سے متعلق مریم نواز نے نواز شریف و دیگر رہنماوں سے طویل سیاسی مشاورت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی مقبولیت اور کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپسی کے لیے قانونی مدد اور ضمانت کے خواہشمند ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News