Advertisement

پاکستان میں سیاسی و معاشی عدم استحکام کا واحد حل نئے انتخابات ہیں، عمر چیمہ

عمر چیمہ

عمر چیمہ

عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی و معاشی عدم استحکام کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیرِ داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ دوسرے روز بھی اپنی منزل کی طرف پرامن طریقے سے رواں دواں ہے جبکہ لانگ مارچ کے شرکاء محب وطن اور قانون کی پاسداری کرنے والے پاکستانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں مجموعی طور پر اب تک امن و امان کی صورتحال برقرار ہے، کسی ناخوشگوار واقعے کی رپورٹ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اقتدار سے چمٹے رہنے کی ہوس میں اشتعال انگیز بیانات دے کر اپنے خوف کا اظہار کر رہی ہے جبکہ اعلیٰ وفاقی وزراء سیاسی و معاشی عدم استحکام کے خاتمے کی بجائے شر انگیز بیانات سے تشدد کے جواز ڈھونڈ رہے ہیں۔

مشیرِ داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاسی و معاشی عدم استحکام کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version