Advertisement

صدر میں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کا واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار

ڈینٹل کلینک

صدر میں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار  کرلیا گیا ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبئ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ صدر میں کلینک پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اورخفیہ اداروں نے مشترکہ کارروائی میں دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے جس کانام وقارخشک ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 100 سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے دہشت گرد کوگرفتار کیا گیا ہے جو کہ اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھا تاہم دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیےاہلکار سرگرم ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشتگردوں کا مقصد ترقی کو روکنا اور امن کو نقصان پہنچانا ہے تاہم قانون نافذ کرنے والےادارے بہترین طریقے سے فرائض نبھا رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ چندماہ قبل کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ ہواتھا جس کے دہشتگرد پکڑے گئے تاہم چند روز قبل داعش کے 2 دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امجد صابری کو قتل کرنے والے دہشتگرد بھی گرفتار ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے صدر میں چینی ڈینٹسٹ کے کلینک پر حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مشتبہ شخص ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ کے کلینک میں بطور مریض پہنچا اور علاج کے لیے اس کا نمبر آتے ہی فائرنگ کر دی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ واقعے میں ڈاکٹر رچرڈ کا ملازم رونالڈ مارا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب کہ ڈاکٹر رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ کو چوٹیں آئی ہیں۔

Advertisement

ایس ایس پی نے یہ بھی بتایا کہ ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کی صحت خطرے سے باہر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اور مرنے والوں کی دوہری شہریت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا، 12 گھنٹے بعد بھی گورنرہاؤس نہ پہنچ سکا
رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف میں کمی کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن رضا مند
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version