پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے مشن کو جاری رکھے گی، فیاض چوہان

جیل بھرو تحریک پاکستان کو بچانے کے لیے ہے، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے مشن کو جاری رکھے گی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ترقی میں پنجاب سب سے آگے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب حکومت نے ڈیمنشیا پلان کا آغاز کیا ہے جبکہ 3 ارب 91 کروڑ کی لاگت سے بننے والا شاہکام فلائی اوور پنجاب کا اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے گورننس کو مزید بہتر بنانے کیلئے انتظامی لحاظ سے پنجاب کو 5 اضلاع میں تقسیم کیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی قرار دے کر تاریخی اقدام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخالف پراپیگنڈا کرتے رہیں، پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے مشن کو جاری رکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جا رہا ہے، وفاقی حکومت پنجاب کو نہ تو گندم فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی گندم خریدنے کی اجازت دے رہی ہے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ تیرہ رنگی حکومت خود کو سنبھال نہیں سکتی اور پنجاب کے خواب دیکھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News