Advertisement

عمران خان کو آئینی وقانونی طریقے سے روکیں گے، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کے مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو آئینی وقانونی طریقے سے روکیں گے۔

قمر زمان کائرہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والوں کیلئے توشہ خانہ کیس کھلی مثال ہے۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اداروں کیخلاف جنگ لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان کو آئینی وقانونی طریقے سے روکیں گے۔

‘ارشد شریف کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے’

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے، ارشد شریف کا معاملہ اعلیٰ سطح پر دیکھا جارہا ہے۔

Advertisement

قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ سینیئر صحافی ارشد شریف کیس میں کینیا پولیس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

خیال رہے کہ بول نیوز کے سینیئر اینکر پرسن ارشد شریف شہید ہوگئے۔

 کینینا کی پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی شہادت کی تصدیق کردی گئی تھی۔ کینیا کی پولیس کا کہنا تھا کہ نیروبی میں مسلح افراد نے ارشد شریف کے سر پر گولی ماری ہے۔

واضح رہے کہ ارشد شریف بول نیوز کا حصہ بن چکے تھے اور بہت جلد ارشد شریف کا پروگرام بول نیوز کی اسکرین پر آن ایئر ہونا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث ارشد شریف نے پروگرام کرنے کیلئے وقت مانگا تھا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ،عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آج ہی معطل کرنے کی استدعا مسترد

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آج ہی معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی ہے۔

Advertisement

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت آج ہوئی۔

سماعت کے دوران وکیل عمران خان بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے اور بتایا کہ عمران خان نااہلی کیس کے الیکشن کمیشن کا مصدقہ فیصلہ نہیں ملا ہے ۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ عمران خان نااہلی کیس میں جلد بازی کیا ہے ؟ تحریری فیصلہ آنے دیں اور جب فیصلہ ہی نہیں تو عدالت کس فیصلے کو معطل کرے، آپ اعتراضات کو دور کرلیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ نااہلی تو صرف اس سیٹ کی حد تک ہے جس کے لیے منتخب ہوئے تھے اور اب تو عمران خان الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version