Advertisement

وزیرخارجہ الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں، علی زیدی

  • محمد
  • شيئر

علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی زیدی کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیرخارجہ دورہ پاکستان پر آئے تھے، اور آج ہی جرمنی کے دورے پر جارہے ہیں، یہ الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں۔

‘جب میچ ہوسکتے ہیں تو الیکشن کیوں نہیں؟’

انہوں نے کہا کہ جب میچ ہوسکتے ہیں تو الیکشن کیوں نہیں؟ انہیں یقین ہے سندھ میں اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی نہیں۔

 علی زیدی نے کہا کہ ہمارے وزیرخارجہ ساری دنیا میں گھوم رہے ہیں، انکا صوبہ ڈوبا ہوا ہے یہ وہاں نہیں جارہے۔

Advertisement

‘سندھ میں 2بار بلدیاتی الیکشن ملتوی ہوچکے ہیں’

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ کہہ رہے تھے عمران خان سیلاب کے دوران جلسے کررہے ہیں، یہاں بیٹھ کر فرما رہے ہیں کہ الیکشن نہیں کراسکتے۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ سندھ میں 2بار بلدیاتی الیکشن ملتوی ہوچکے ہیں، جب ہم نے ہر حلقے سے استعفیٰ دیا تو تمام حلقوں میں الیکشن کرائیں۔

شبلی فراز کی گفتگو

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے نول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایسا کشتا ہے جو رانا صاحب کو خاص طور پر پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی تیاریاں پوری ہیں، 25 مئی کو جو ہوا اسکا باریک بینی سے جائزہ لیا، ایک ایک چیز کو ہم نے اسٹریٹیجی میں رکھا ہے بلکل کلیئر ہے۔

Advertisement

شبلی فراز نے مزید کہا کہ پورے پاکستان کی تاریخ میں یہ ہماری طرف سے پرامن مارچ ہو گا، اگر اسکو ڈسٹرپ کرنے کی کوشش کی تو اسکی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version