22 کروڑ عوام نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کر دیا، قاسم سوری

قاسم سوری نے کہا ہےکہ 22 کروڑ عوام نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر پی ٹی آئی قاسم سوری نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نا اہلی کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا نہیں بلکہ پی ڈی ایم اے کا اعلامیہ ہے
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعظم کے اقتدار کو رات کے اندھیرے میں ختم کیا گیا، عوام نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔
قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے علاوہ بھی ملک کے تمام شہروں میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عوام سڑکوں پر آگئی ، احتجاج میں عوام کی کثیر تعداد کی شرکت امپورٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بر سر اقتدار چوروں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کرپٹ چیف الیکشن کمشنر متنازعہ تھا، ہے اور رہے گا۔
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی کال کے منتظر ہیں ، کسی حد تک بھی جانے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

