عوام چوروں کی غلامی کسی صورت قبول نہیں کریں گے، میاں اسلم اقبال

بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا
نے کہا ہے کہ عوام چوروں کی غلامی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ میاں اسلم اقبال
تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایسے لیڈر ہیں جو فرسودہ نظام کو بدل سکتے ہیں
انہوں نے کہا کہ جنگل کے قانون اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے عوام سڑکوں پر ہیں، عوام چوروں کی غلامی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
سینئر صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ قوم چوروں کی غلامی سے نجات کا فیصلہ کرچکی ہے، سزا یافتہ مجرم لندن میں، چھوٹا چور جیل میں، انصاف کا دوہرا معیار نہیں چلے گا۔
میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ چوروں کو بھگانے کے لئے عوام کا سمندر اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لٹیروں اور نااہلوں کو قوم کے مستقبل کے فیصلے کا حق نہیں دیا جاسکتا، وفاق میں بیٹھے سازشی گروہ کو اب جانا ہوگا۔
سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہو چکی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News