Advertisement

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر

اسموگ

اسموگ

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بار پھر صف اول پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج ایک بار پھر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ کراچی آلودگی کے لحاظ سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعدادو شمار کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 348 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی جس کے باعث لاہور کی فضا کو خطرناک حد تک غیر صحتمند قرار دے دیا گیا۔

درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے۔

خیال رہے کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے، ماہرین صحت نے سانس اور دمہ کے مریضوں کو احتیاط کی ہدایت دی ہے۔

Advertisement

فضائی آلودگی

اسموگ سے انسانی صحت پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب  ہوتے ہیں جس سے بچاؤ کا ممکن طریقہ آج ہم بتائیں گے۔

اسموگ ایک فضائی آلودگی ہے جو ہوا میں موجود مضر صحت گیسوں کے اخراج اور ہوا میں موجود مٹی کے ذرات کے ملاپ سے بنتی ہے، دھواں اور درجہ حرارت کم ہونے کے باعث بننے والی دھند (فوگ) جب آپس میں ملتی ہے تو یہ سموگ بناتی ہے۔

یہ ایک قسم کی فضائی آلودگی ہے جسے فوٹو کیمیکل اسموگ بھی کہا جاتا ہے اور یہ اس وقت پیدا ہوتی ہے جب نائٹروجن آکسائیڈز جیسے دیگر زہریلے ذرات سورج کی روشنی سے مل کر ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

اسموگ سے انسانی صحت پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب  ہوتے ہیں جس کی ظاہری علامات میں نزلہ، کھانسی، گلا خراب، سانس کی تکلیف اور آنکھوں میں جلن  ہیں، جو کہ ہر عمر کے شخص کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ اسموگ انسانی صحت کو ایسے نقصانات بھی پہنچاتی ہے جو بظاہر فوری طور پر نظر تو نہیں آتے لیکن وہ کسی بھی شخص کو موذی مرض میں مبتلا کر سکتے ہیں جیسا کہ پھپھڑوں  کا خراب ہونا یا کینسر۔

Advertisement

ڈاکٹروں کے مطابق بچے اور بوڑھے افراد اسموگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، اس لیے جب اسموگ بڑھ جائے تو انہیں گھروں میں ہی رہنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version