Advertisement

تحریک انصاف کا لانگ مارچ، جمعیت علمائے اسلام نے مکمل حمایت کا اعلان کردیا

جمعیت علمائے اسلام پاکستان

مولانا محمد خان شیرانی کی سربراہی میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی “حقیقی آزادی کی تحریک” اور اسلام آباد پر اس کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی وفد کی جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے قائدین سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران قائدین نے چیئرمین تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک اور اسلام آباد لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اسکے علاوہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے ملک بھر سے اپنے تنظیمی یونٹس متحرک کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے لانگ مارچ میں شرکت کے اعلان کا بھرپور خیرمقدم  کیا گیا۔

Advertisement

علاوہ ازیں دوران ملاقات دونوں جماعتوں کے مابین دوطرفہ تعاون کی مختلف جہتوں پر بھی تبادلۂ خیال  کیا گیا جبکہ صوبائی کمیٹیوں کے قیام و تحریک پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version