Advertisement

پاکستان میں پہلی بار بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل دور کرنے کیلئے قانون سازی کی گئی، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیرِ اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل دور کرنے کے لئے انقلابی قانون سازی  کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل (ڈسلیکسیا) کو اجاگر کرنے کا خصوصی مہینہ منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسلیکسیا معذوری نہیں ہوتی، معمولی تربیت سے پڑھنے لکھنے اور حروف کو پہچاننے کی مشکل دور ہو جاتی ہے  اور ایسے بچوں کے تخلیقی فن پارے ان کی بے مثال صلاحیتوں کا شاہکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسلیکسیا بچوں کو لکھنے پڑھنے کے قابل بنانے والے اساتذہ، تعلیمی اداروں، والدین اور سول سوسائٹی کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل دور کرنے کے لئے انقلابی قانون سازی  کی گئی ہے اور اس قانون کا نام ”ڈِس۔لیکسیا‘ خصوصی اقدامات ایکٹ 2022“ ہے جسے پارلیمنٹ منظور کر چکی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ’ڈِس۔لیکسیا‘ کا سامنا کرنے والے بچوں کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کیاجا رہا ہے جس کے تحت اساتذہ کو عالمی معیار کی تربیت دی جائے گی تاکہ پڑھائی لکھائی کی مشکل کو دور کرکے بچوں کی تعلیمی صلاحیتیں بڑھائی جا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ  قانون کے تحت تمام تعلیمی اداروں میں ایسے بچوں کی مارپیٹ، ذہنی اذیت یا ہراساں کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، تمام اسکولوں میں ’ڈِس۔لیکسیا‘ کے حوالے سے مہارت رکھنے والے اساتذہ اور عملہ رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر اسکول میں ’ڈِس۔لیکسیا‘ تھراپسٹ رکھے جائیں گے ،تربیت یافتہ اساتذہ اور تعلیمی عملہ بھی مقرر ہوگا اور  خصوصی اقدامات پر عمل درآمد کے لئے قانون کی منظوری کے 120 دن کے اندر متعلقہ رولز بنائے جائیں گے۔

اسکے علاوہ  ’ڈِس۔لیکسیا‘ سے متعلق معلومات اور تربیت پر مبنی خصوصی تحریری مواد بھی تعلیمی اداروں کو فراہم کیاجائے گا۔

خیال رہے کہ  ’ڈِس۔لیکسیا‘ کے شکار لوگوں میں دنیا کی مشہور ترین شخصیات شامل ہیں، پارلیمانی سیکریٹری زیب جعفر خود بھی ’ڈِس۔لیکسیا‘ کی مشکل کا سامنا کرچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version