Advertisement

پنجاب لوکل گورنمنٹ کا ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑا اقدام

مسیحی ملازمین کو 20 دسمبر تک تنخواہ، پینشن دینے کا حکم

لاہور پنجاب لوکل گورنمنٹ نے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑا اقدام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پنجاب لوکل گورنمنٹ نے صوبے بھر کی 4015 یونین کونسلز کے ساڑھے بارہ ملازمین کی تنخواہوں کا نیا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ تمام ملازمین کو تنخواہیں اے جی آفس سے ملیں گی۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ نے بتایا کہ محکمہ بلدیات کے باقی ملازمین کو تنخواہیں پرانے طریقہ کار کے تحت ہی جاری کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کی منظوری کے بعد پیدا ہوا تھا۔

Advertisement

پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی

چند روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

سرکاری محکموں میں بھرتیاں کرنے کی اجازت وزیر اعلی پنجاب دیں گے تاہم بھرتیوں سے قبل کیبنٹ کمیٹی میں معاملہ لایا جائے گا۔

اب صرف پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیاں ہوں گی۔

عمران خان کی پنجاب حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پنجاب حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Advertisement

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال،صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بات چیت  سمیت  پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے فوری حل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی نے عوام کو ریلیف کی فراہمی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا  اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کیلئے قانون سازی کے بارے میں بھی عمران خان کو بریف کیا۔

 عمران خان نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت  کی اور کہا کہ پنجاب حکومت کے مالی امداد کے پیکیج سے سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری جلد ممکن ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ سابق حکومت نے ہمارے انقلابی فلاحی پروگرامز کو روک کر صوبے کے عوام سے زیادتی کی تاہم بلاتاخیر فلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version