عمران خان بس تاریخ پر تاریخ دیے جا رہے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان بس تاریخ پر تاریخ دیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں کبھی قسمیں دیتے ہیں کبھی واسطے دیتے ہیں، کل چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں لوگ نکلے اور امن خراب ہوا، کل ہم نے صبر سے کام لیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان تشدد کرنے آرہے ہیں آگ لگانے آرہے ہیں، کل ایک موقع ایسا بھی آیا کہ پنجاب پولیس اور کے پی کے پولیس آمنے سامنے آگئے تھے، جو شخص اپنے منہ سے کہہ رہا ہے میں نظام کو تباہ کرنے آرہا ہوں اس کی نیت اچھی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی چار سال میں پرفارمنس زیرو ہے، یہ شخص پاکستان کی سالمیت اور اداروں کے حوالے سے ایسی گفتگو کر رہا ہے جو نارمل شخص نہیں کر سکتا، جب بجٹ پاس کروانا ہوتا تھا تو یہ ترلا کرتا تھا کہ لوگ پورے کر دو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

