Advertisement

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

رینجرز اور پولیس

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور حسین ہزارہ گوٹھ سے ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان سکندر علی عرف سکو (سرغنہ)، محمد رفیق عرف گوشو گوپانگ اور امجد علی دائیو کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم مبلغ ایک لاکھ روپے، 2 عدد آٹو رکشہ اور ایک عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کراچی سہراب گوٹھ میں واقع پنجاب بس اڈا، الآصف اسکوائر، واٹر پمپ چورنگی، صدر، شاہراہ فیصل اور دوسرے علاقوں میں مسافروں کو اپنے رکشوں میں بٹھا کر نقدی اورقیمتی سامان لوٹ لیتے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ابتک تقریباً 45 سے 50 لاکھ روپے کی رقم اورمسروقہ سامان مسافروں سے لوٹ چکے ہیں۔

Advertisement

گرفتار ملزمان کوبمعہ رکشہ، موٹر سائیکل، نقدی اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version