Advertisement

پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک، 5 کروڑ روپے برآمد

پولیس

حیدرآباد میں پیر کو ہونے والے مبینہ مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی امجد شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ رات پولیس کے مبینہ مقابلے کے دوران 4 ڈاکوں مارے گئے ہیں جبکہ مارے گئے ڈاکوں کے قبضے سے 5 کروڑ روپے پولیس نے برآمد کرلیئے ہیں۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے بتایا کہ گزشتہ رات ہٹڑی تھانے کی حد صادق لیونا کے پاس پولیس کا ڈاکوں سے مقابلہ پیش آیا اس دوران پولیس نے وہاں ریڈ کیا وہاں ڈاکوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 4 ڈاکوں ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک ہمارہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکوں کے قبضے سے 5 کروڑ 10 لاکھ روپے برآمد کرلیئے ہیں تاہم باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

امجد شیخ نے کہا کہ مجموعی 15 کروڑ تک کی رقم لوٹی گئی جو باقی ملزمان کی گرفتاری کے بعد ریکور ہوگی۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت طاہر، عاقب، ظہیر اور انیس کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں سے دو کا تعلق کراچی، ایک کا سکھر اور ایک کا تعلق نوشہرو فیروز سے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version