Advertisement

ضمنی انتخابات میں عمران خان کی جیت عالمی ریکارڈ ہے، شیخ رشید

شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عمران خان کی جیت عالمی ریکارڈ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا 8 میں سے 6 نشتیں جیتنا عالمی ریکارڈ ہے

انہوں نے کہا کہ 16 وزارتوں کی تحقیقات کے دوران اداروں کو میرے خلاف کچھ نہیں ملا تو اب تین مرلہ لال حویلی کو ایشو بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لال حویلی نائن زیرو نہیں ہے، لال حویلی ایک ایسی تاریخ ہے جسے کوئی مٹا نہیں سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران خود کو شرمندہ کر رہے ہیں اور ہمیں مزید مقبول بنا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد کو لال حویلی کی رہائش گاہ سے ملحقہ زمین اور کمرے سات دن کے اندر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

Advertisement

ای ٹی پی بی نے اپنے نوٹس میں کہا کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صادق نے جائیداد کا ‘قانونی قبضہ’ کھو دیا ہے کیونکہ انہوں نے نہ تو اتھارٹی کے نوٹس کا جواب دیا اور نہ ہی کرایہ کے بقایا جات ادا کیے ہیں۔

ای ٹی پی بی انتظامیہ نے یہ بھی انتباہ کیا کہ وہ سات دنوں کے اندر عدم تعمیل کی صورت میں جائیداد کو خالی کرانے کے لیے پولیس فورس کا استعمال کرے گی۔

ای ٹی پی بی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ لال حویلی سے ملحقہ زمین کو سرونٹ کوارٹرز کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version