Advertisement

وزیر صحت کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے ہیلتھ کیمپس کا سلسلہ جاری

امراض

امراض

وزیر صحت کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے ہیلتھ کیمپس کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے ہیلتھ کیمپس کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، اس مشکل کی گھڑی میں عوام کی خدمت ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  خیبرپختونخوا ، سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں 47 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ  پنجاب کے دو اضلاع میں 4 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان کے 7 اضلاع میں 14 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ  سندھ کے 10 اضلاع میں 13 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ کیمپس میں پانچ سال سے کم عمر 1305 بچوں کو طبی امداد دی گئی ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہیلتھ کیمپس میں 758 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے دئے گئے اور ہیلتھ کیمپس میں 312 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیمپس میں ٹائیفائڈ ، جلد کی بیماریوں اور نمونیا سمیت متعدد بیماریوں کا علاج جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version