Advertisement

سیلاب زدگان کی بحالی کے عمل میں عالمی برادری کی امداد اہمیت کی حامل ہے، سربراہ پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے عمل میں عالمی برادری کی امداد اہمیت کی حامل ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سعودی مسلح افواج کے ڈائریکٹر جوائنٹ چیف آف اسٹاف میجر جنرل حمید بن رافع العامری کی قیادت میں سعودی مسلح افواج کے وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ ملاقات کے دوران میجر جنرل حمید بن رافع العامری نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

میجر جنرل حمید بن رافع العامری کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے عمل میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی کوششیں اور سول انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون قابلِ تحسین ہے۔

میجر جنرل حمید بن رافع العامری نے ہوا بازی کی صنعت میں پاک فضائیہ کی خود انحصاری پر مبنی صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور دونوں فضائی افواج کے درمیان خاص طور پر تربیت اور آپریشنل ڈومینز میں پہلے سے استوار تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔

Advertisement

سربراہ پاک فضائیہ نے اس دوران پاک فضائیہ کی آپریشنل ساخت کے مطابق فضائی، خلائی اور سائبر اسپیس ڈومینز میں عصرِ حاضر کی عسکری و آپریشنل صلاحیتوں کے حصول کے لیے پاک فضائیہ کو جدت سے استوار کرنے کی مہم کے وسیع منصوبوں کا ذکر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتے قائم ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا مظہر ہیں، پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے عمل میں عالمی برادری کی امداد انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

 سربراہ پاک فضائیہ نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مسلسل اور بلا تعطل امداد پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version