Advertisement

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، مختلف شہروں میں دھرنے دینے پر غور

پی ٹی آئی

نگراں حکومت کا پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران مختلف شہروں میں دھرنے دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ روز لانگ مارچ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا آغاز جمعے کے دن لاہور سے ہوگا۔

اس لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پارٹی رہنماؤں اور سینئر قیادت کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں جبکہ شریک ہونے والی عوام کے لئے بھی سہولیات  کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس موقع پر لانگ مارچ کے لیے کراچی میں بھی تیاریاں جاری ہیں  جبکہ مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

اگر لانگ مارچ کو اسلام آباد روکنے کی کوشش کی گئی تو کراچی میں حکمت عملی تیار کی جارہی ہے جبکہ مختلف شہروں میں دھرنے دینے پر بھی غور جاری ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جمعہ کو لانگ مارچ کی کال کے بعد اسلام آباد پولیس نے تیاریاں تیز کر دیں ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کا اہم اجلاس آج شام طلب کر لیا جس میں تمام ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز شریک ہوں گے۔

اسکے علاوہ تمام زونل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز کو بھی حاضری یقنی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران لانگ مارچ سے متعلق حکومتی ہدایات پر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا تاہمپولیس نے تحریک انصاف مقامی قیادت کا ریکارڈ بھی مرتب کر لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version