Advertisement

زندہ قومیں ہی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتی ہیں، اسلم اقبال

اسلم اقبال

اسلم اقبال ٹوئٹ

میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ زندہ قومیں ہی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیر صوباٸی وزیر میاں اسلم اقبال نے محکمہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام سوشل میڈیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موروثی سیاست میں تبدیلی سوشل میڈیا کے زریعے ہی آٸی ہے جبکہ سوشل میڈیا نے معاشرے کے جمود کو بھی توڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار ہوا کہ ایک تیسری سیاسی جماعت دو پارٹیوں کو شکست دے کر آگے آئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں یہاں موجود پی ٹی آٸی کے سوشل میڈیا مجاہدین کا شکر گزار ہوں۔

Advertisement

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے وژن کو عوام تک سوشل میڈیا ورکرز نے پہنچایا ہے جبکہ چیٸرمین تحریک انصاف عمران خان کا پیغام بھی سوشل میڈیا کے زریعے گھر گھر انہی ورکرز نے ہی پہچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں ہی درحقیقت ناانصافی اور لاقانونیت کےخلاف آواز بلند کرتی ہیں جبکہ انصاف ہی ہر ملک کی ترقی کی بنیاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھوکھلا اور بے روح نظام انصاف کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

  سینیر صوباٸی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آٸی کا نظریہ ہی انصاف ہے بعض بیماریاں دوا سے نہیں سرجری سے ٹھیک ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت ہو تو کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا جبکہ عمران خان بھی اسی طاقت کی بات کرتے ہیں جو پارلیمنٹ اور عوام دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں جبکہ پاکستان کے موجودہ مساٸل کا حل بھی انصاف کی بلاتفریق فراہمی میں ہی پوشیدہ ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف، آئین اور قانون کی بالادستی چیئرمین تحریک انصاف کا عزم ہے۔

سینیر صوباٸی وزیر میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ اس عزم کی تکمیل کیلئے سوشل میڈیا ورکرز کو بھی اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version