Advertisement

پاکستان ریلوے کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ

پاکستان ریلوے

پاکستان ریلوے

پاکستان ریلوے کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئےامدادی سامان کی پانچویں کھیپ  روانہ کردی  گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئےامدادی سامان کی پانچویں کھیپ  روانہ کردی گئی ہے۔

ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل کا کہنا ہے کہ 150 پیکٹ کھانے پینے کی اشیاء خیبر میل ایکسپریس  کے ذریعے  روہڑی روانہ کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں منرل واٹر،خشک راشن،خشک دودھ کے پیکٹ ، بسکٹ ، چنے اور مسور کی دالیں، چینی،ماچس ، چاول کے پیکٹ ، گھی، اور چاۓ کی پتی  وغیرہ بھیجے گئے ہیں۔

ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ سیلاب میں گھرے ہوئے بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کلیکشن سینٹر میں امدادی سامان جمع کرائیں ہم انہیں بروقت سیلاب زدہ علاقوں میں فری روانہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version