Advertisement

پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا، عمران خان کو صرف ایک نشست پر شکست

پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا جہاں اسے قومی اسمبلی کی 8 میں سے 6 اور صوبائی اسمبلی کی 3 میں سے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قومی اسمبلی کے 7 حلقوں پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار کے خلاف الیکشن لڑرہے تھے جس میں انہیں 6 نشستوں (پشاور، مردان، چارسدہ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور کورنگی) کی نشست پر کامیابی حاصل ہوئی۔

عمران خان کو صرف ایک ہی نشست پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ کراچی کے حلقے این اے 237 ملیر میں پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ سے ہارگئے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کو ملتان میں بھی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف کو صوبائی حلقے پی پی 139 شیخوپورہ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار 40 ہزار 829 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

Advertisement

پشاور

پشاور کے حلقہ این اے 31 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران خان 57 ہزار 824 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ اے این پے کے غلام احمد  بلور نے 32 ہزار 253 ووٹ حاصل کیے۔

مردان

مرادن کے حلقہ این اے 22 کے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیر رسمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 76 ہزار 681 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں  اور جے یو آئی ف کے امیدوار مولانا محمد قاسم 68 ہزار 181 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

چارسدہ

چارسدہ کے حلقہ این اے 24 کے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیر رسمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان 78 ہزار 589 ووٹ لے کر پہلے جب کہ اے این پی کے امیدوار ایمل ولی 68 ہزار 353 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Advertisement

فیصل آباد

فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 میں عمران خان نے عابد شیر علی کو 24 ہزار سے زائد مارجن سے بدترین شکست سے دوچار کیا۔ تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 99 ہزار 602 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی 75 ہزار 131 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔

ننکانہ صاحب

ننکانہ صاحب  کے حلقہ این اے 118 کے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان  90 ہزار 180 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے اور مسلم لیگ ن کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب 78  ہزار ووٹ حاصل کیے۔

ملتان

ملتان کے حلقہ این اے 157 میں پی ٹی آئی کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تمام  پولنگ اسٹیشن  کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی 79 ہزار 713 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ پی ٹی آئی امیدوارمہر بانو 59 ہزار 993 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

Advertisement

کراچی

کراچی کے حلقہ این اے 237 ملیر میں بھی پی ٹی آئی کو اپ سیٹ شکست ہوئی اور یہ واحد حلقہ تھا جہاں عمران خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تمام پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار حکیم بلوچ 32 ہزار 567 ووٹ لیکر  کامیاب ہوئے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 22  ہزار 493 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

کراچی کے ایک اور حلقہ این اے 239 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی  اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان 5 ہزار 805 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں اور ایم کیو ایم کے نئیر رضا 1103 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔

صوبائی حلقوں میں 3 پر پی ٹی آئی اور ایک پر مسلم لیگ (ن) کامیاب 

قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر کے ضمنی انتخابات میں صرف شیخوپورہ میں مسلم لیگ (ن) کو کامیابی حاصل ہوئی۔

خانیوال

Advertisement

پی پی 209 خانیوال کے پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے فیصل نیازی 71 ہزار 586  ووٹ کر کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ ن لیگ کے چوہدری ضیاء الرحمان 57 ہزار 864 ووٹ کر کر دوسرے نمبر پر رہے۔

بہاولنگر

پی پی 241 بہاولنگر کے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ملک محمد مظفر خان  59 ہزار 956 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں  اور مسلم لیگ ن کے امیدوار امان اللہ ستار  48 ہزار 47 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔

شیخوپورہ

پی پی 139 شیخوپورہ کے  پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار 40 ہزار 829 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں اور پی ٹی آئی کے محمد ابو بکر 37 ہزار 712 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخاب

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی پنجاب کی 4، خیبرپختونخوا اور سندھ کی 2 نشتوں پر آج ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔

پنجاب میں ایک ہزار 434، خیبرپختونخوا میں 979 اور کراچی میں 340 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پولنگ کا عمل آج صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

ملک کی سیاسی تاریخ میں یہ منفرد مثال ہوگی کہ ایک امیدوار (چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان) 8 میں سے 7 نشستوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں جب کہ ایک نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے بلے کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں، تینوں صوبوں میں پی ڈی ایم اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کا پی ٹی آئی سے سخت مقابلہ ہے۔

آزاد امیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے کُل 101 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، پنجاب میں 52، سندھ میں 33 اور خیبرپختونخوا میں 16 امیدوار ہیں، ان حلقوں میں تقریباً 44 لاکھ 72 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کے حلقے این اے 22 مردان میں جمیعت علما اسلام کی جانب سے مولانا قاسم جبکہ چارسدہ حلقہ این اے 24 سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل خان ولی کو ٹکٹ دیا گیا ہے، ان دونوں امیدواروں کی حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

Advertisement

پنجاب 

پنجاب کی تین نشستوں حلقہ این اے 108 فیصل آباد، ننکانہ صاحب این اے 118 سے مسلم لیگ ن نے بالترتیب عابد شیر علی اور ڈاکٹر شذرہ منصب علی کو ٹکٹ دیا گیا، جن کو پی ڈی ایم کی حمایت بھی حاصل ہے۔ ان دونوں حلقوں پر بھی لیگی امیدواروں کے مدمقابل عمران خان ہیں۔

کراچی 

کراچی کے حلقہ این اے 237 اور 239 میں عمران خان کے مدمقابل پی ڈی ایم نے بالترتیب عبدالحکیم بلوچ اور ایم کیو ایم کے نیئر رضا کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔ حلقہ این سے 237 میں مجموعی طور پر گیارہ جب کہ حلقہ این اے 239 میں مجموعی طور پر 22 امیدوار مد مقابل ہیں۔

سیکیورٹی انتظامات

تمام حلقوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور پولنگ والے حلقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے دوران موبائل استعمال پر سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی پنجاب کے 3 اور قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں پولنگ کے  دوران چند پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون کے استعمال کا سخت نوٹس لیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ تمام آر او، ڈی آر او اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ ووٹرز پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز کا موبائل لے جانا سختی سے منع ہے، یہ سیکریسی آف بیلٹ پیپر کی خلاف ورزی ہے  جس پر موبائل ضبط اور ملزم پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

ضمنی انتخاب کے دوران بے ضابطگیاں

Advertisement

صوبائی الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ کو خط لکھا ہے جس میں این اے 237 اور این اے 239 کے ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے یہ اطلاع ملی ہے کہ ایس پی ایل برانچ پولیس سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد این اے 237 ملیر کے پولنگ اسٹیشن نمبر 63 میں پائے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشن میں کسی بھی غیر مجاز افراد کی موجودگی کی اجازت نہیں ہے اور یہ قانون اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ تمام بورڈ میں ایسے غیر مجاز افراد کے خلاف فوری ضروری کارروائی کرنے کی درخواست کی جاتی ہے اور اسے معزز الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے رکھنے کے لیے فوری طور پر رپورٹ پیش کی جائے، مزید درخواست کی کہ دونوں حلقوں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کو بڑھایا جائے۔

وقت سے پہلے فارم 45 بھرنے کا انکشاف

کراچی کے حلقہ این اے 239 کورنگی ناتھا خان میں ایک پولنگ اسٹیشن پر وقت سے پہلے فارم 45 بھرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے انصاف لائرز فورم کے وائس پریزیڈنٹ نے الیکشن کمیشن کو شکایت درج کروا دی ہے۔

این اے 239 سے پی ایس پی کے چیف پولنگ ایجنٹ ایڈوکیٹ حسان صابر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ جس میں کہا گیا کہ پولنگ اسٹیشنز کے دروازے اندر سے بند رکھے گئے ہیں اور پولنگ صبح 10 بجے کے بعد شروع کی گئی تھی۔

Advertisement

کراچی میں جعلی ووٹ ڈالے جانے کا انکشاف

این اے 237 کراچی میں ضمنی انتخاب کے دوران ملیر آسو گوٹھ کے علاقے میں جعلی ووٹ ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پریزائیڈنگ افسر مظہربھٹی کا کہنا ہےکہ لنچ ٹائم کے دوران چند افراد کمرے میں آئے، ان افراد نے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگائے، جب شور کی آواز آئی تو کمرے میں پولیس کو بلایا، تمام افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پریزائیڈنگ افسر کے مطابق بلٹ پیپرز کو دیکھ کر پتا چلا کہ 12 سے 15 جعلی ووٹ ڈالےگئے، ملزمان نے تیر پر ٹھپہ لگایا تھا۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کو ہدایات دی ہیں کہ واقعےکی تفصیل دی جائے، جعلی ووٹوں کو گنتی سے خارج کیا جائے، بیلٹ پیپرکی پشت پر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسرکا دستخط یا اسٹیمپ نہ ہو وہ نہ گنا جائے۔

Advertisement

پی ٹی آئی کراچی کے صدر حملے میں زخمی

کراچی این اے 237 میں ضمنی انتخاب کے دوران ملیر کے پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر حملے کے دوران زخمی ہوگئے، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے کراچی کے صدر بلال غفار پر ملیر غازی گوٹھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بلال غفار کو قریبی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سلیم بلوچ نے مجھ پر سب سے پہلے حملہ کیا، مجھے دھکا دے کر زمین پر گرایا، ان کے 10 سے 15 ساتھیوں نے مجھے اینٹیں ماریں، مجھ پر پولیس کی موجودگی میں پی پی والوں نے حملہ کیا لیکن پولیس نے میری کوئی مدد نہیں کی۔

پشاور میں افراتفری

Advertisement

پشاور میں این پی کے کارکن نے پی ٹی آئی کے کارکن کو زخمی کر دیا ۔ پولیس نے دونوں کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے مزید کارکن بھی پہنچ گئے ہیں۔

پشاور میں ایم پی اے ثمر ہارون بلور کو نوٹس

Advertisement

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 31 پشاور میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ثمر ہارون بلور نے پولنگ سٹیشن کے اندر ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، انہیں سیکریسی آف بیلٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا، یہ عمل سیکریسی آف بیلٹ سیکشن 178 کی صریحا! خلاف ورزی ہے، ثمر بلور کو کل صبح 11 بجے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور کے دفتر اپنی وضاحت دینے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version