Advertisement

عوامی احتجاج روکنے کیلئے وزارت داخلہ کی فنڈز کی سمری منظور

وزارت داخلہ

وفاقی کابینہ کی جانب سے عوامی احتجاج روکنے کیلئے عوامی احتجاج روکنے کیلئے وزارت داخلہ کی فنڈز کی سمری کی منظوری دیدی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ نے41 کروڑروپے فنڈز کی وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فنڈز ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مانگے گئے ہیں۔

دوران اجلاس وفاقی کابینہ نے سائفر گمشدگی اور مبینہ آڈیو لیکس سے متعلق جاری تحقیقات سمیت سیاسی امور پر غور کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی کابینہ کی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کی مذمت کی گئی جبکہ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے غلط ریکارڈ پیش کرکے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version